شہیدکانسٹیبل محمد اعظم کی نمازجنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی

شہیدکانسٹیبل محمد اعظم کی نمازجنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی

لاہور(کرا ئم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے 280جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور کسی بھی جوان نے پیٹھ پیچھے نہیں بلکہ اس شہر کے امن وامان کی خاطر سینوں پر گولیا ں کھائیں۔دوران ڈیوٹی فرائض سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کے درجات بہت بلند ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل محمد اعظم کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر معین ، ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم ، ایس ایس پی اطہر اسماعیل ، ایس پی ہیڈ کواٹرز عاطف نذیر ، ایس پی اینٹی رائٹ محمد نوید اور شہد ا کے اہلخانہ کے علاوہ کثیر تعداد میں افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والا کانسٹیبل محمد اعظم تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی کھوج لگا کر گرفتاری کی نیت سے گیا جہاں اس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا ۔محمد اعظم محکمہ پولیس میں 2003میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے ۔شہید کی عمر 32سال ہے ۔شہید نے 5بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔شہید کی آخری تعیناتی تھانہ ہیئر میں تھی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...