مردہ حالت میں میوہسپتال لائی جانے والی لڑکی کی شناخت نہ ہو سکی

مردہ حالت میں میوہسپتال لائی جانے والی لڑکی کی شناخت نہ ہو سکی

لاہور (خبر نگار) گوالمنڈی کے علاقہ میں چند روز قبل نامعلوم کارسواروں کی جانب سے مردہ حالت میں میوہسپتال میں لائی جانے والی جواں سالہ لڑکی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سوزوکی مہران پر چند لڑکے ایک جواں سالہ لڑکی کو اپنے ہمراہ لے کرہسپتال آئے جس کو دیکھتے ہی ڈاکٹروں نے بتادیا کہ یہ تو مرچکی ہے جس کے بعد لڑکے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔ چوکی انچارج ریاض احمد کے مطابق نامعلوم لڑکوں نے لڑکی کی سمرابنت فیصل کے نام سے پرچی بنوائی جبکہ اسکا پتہ بھی گوالمنڈی ہی درج کروایا گیا تھا تاہم ابھی تک اسکے ورثاء کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے جیسے ہی اسکی شناخت ہو گی تو تفتیش کوآگے بڑھایا جائے گا ۔

مزید : علاقائی