راوی روڈ پر سرچ آپریشن، 5 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا

راوی روڈ پر سرچ آپریشن، 5 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا

لاہور(کرا ئم رپورٹر) راوی روڈ پر سرچ آپریشن، 5 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے پیش نظر راوی روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او راوی روڈ نے بتا یا کہ دوران آپریشن شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی اور گھروں کی تلاشی لی گئی ہے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ نامے بھی چیک کیے گئے ،تصدیق کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔آپریشن کے دوران کوائف ظاہر نہ کرنے پر 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے مکمل کوائف ظاہر کرنے پر گرفتار تمام افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی