ڈکیتی چوری کے مقدمہ میں مجرم کو 5ماہ قید،3ہزار روپے جرمانہ

ڈکیتی چوری کے مقدمہ میں مجرم کو 5ماہ قید،3ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار احمد نے ڈکیتی اور چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 5ماہ قید اور3ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں ۔پہلے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروشادمان پولیس نے علی حسن کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے اور برآمدگی بھی کی جا چکی ہے ۔عدالت نے دلائل اور مجرم علی حسن کے اعتراف جرم پر 3ہزار روپے جرمانہ اور5ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایک دوسرے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان محمد ارشد اور منظور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 24مئی تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھی جا چکے ہیں،اسکے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...