ماڈل ٹاؤن،مدرسہ میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر زخمی

ماڈل ٹاؤن،مدرسہ میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں واقع مقامی مدرسہ میں جنریٹر میں آگ بھڑگ اُٹھی، جس کے باعث تین بچے زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ ایچ بلاک میں واقع ایک مدرسہ میں گذشتہ رات بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر چل رہاتھا کہ جنریٹر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر مدرسہ کے بچے آگ پر قابو پانے لگے کہ تین بچے آگ کی لپیٹ میں آگئے اور آگ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو اتفاق ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -