مانگا منڈی: ٹریکٹر ٹرالی نے 65 سالہ خاتون کوکچل دیا

مانگا منڈی: ٹریکٹر ٹرالی نے 65 سالہ خاتون کوکچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی 65سالہ خاتون کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کماس کے رہائشی 65سالہ پروین بی بی زوجہ مشتاق اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر LEG:7489پر سوار ہوکر مدکے گاؤں رشتہ داروں کے ہا ں جا رہے تھے۔ رائیونڈ روڈ پولی فیکٹری کے قریب پروین بی بی کا دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس گیا جس سے دونوں ما ں بیٹا گر پڑے اور دوسری طرف سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی پروین بی بی کے اوپر چڑھ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹا بچ گیا تھانہ مانگا منڈی پولیس کے اے ایس آئی محمد سلمان نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -