سوئی گیس کمپنی کا افسر چولہے سے آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی

سوئی گیس کمپنی کا افسر چولہے سے آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی

لاہور( خبرنگار) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں سوئی گیس کمپنی کے افسر افتخار احمد گھر میں چائے تیار کرتے ہوئے چولہے سے آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلس گئے ،انہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افتخار احمد اپنے گھر میں چائے تیار کرنے لگے تو باورچی خانہ میں گیس لیک ہونے پر چولہے کی آگ بھڑک اٹھی جس سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق افتخار احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس کے علاوہ سو ل لا ئن کے علا قہ گنگا رام اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122نے بَروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گنگارام اسپتال لاہورکی ایمرجنسی وارڈ میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے بَروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،آگ کے باعث کچھ دھواں وارڈ میں آ گیا، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا بڑا مالی نقصان ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...