شفیق آباد، شوہر نے سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

شفیق آباد، شوہر نے سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

لاہور (خبر نگار)شفیق آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا ، بتایا گیا ہے کہ چراغ پارک کے رہائشی اشرف کی بیٹی اقراء بی بی کی ایک سال قبل محسن علی نامی نوجوان سے شادی ہوئی ،دو ماہ قبل گھریلو ناچاکی کی وجہ سے اقراء نے عدالت سے خلع لے لی۔ گزشتہ رات اقراء اپنے والدین کے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ محسن علی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیااور فرار ہوگیا ۔زخمی خاتون کو میو ہسپتال میں داخل کر وادیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...