چونگی امر سدھو،ٹرک کی زدمیں آ کر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

چونگی امر سدھو،ٹرک کی زدمیں آ کر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور(خبر نگار)کو ٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو میں تیز رفتارٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلو م نوجوان جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو فیروزپور روڈ پردوٹرک آپس میں ریس لگا کر دوڑ رہے تھے کہ اس دوران ایک ٹرک کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار دو نوجوان ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی عمریں16سال اور ایک کی18 سال بتائی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مرنے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق یوحناآباد سے بتایا گیا ہے۔ دوسری طرف ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے دونوں ٹرک قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی