ماڈل صوفیہ مرزا پرفراڈ کا مقدمہ، سماعت26 اپریل تک ملتوی

ماڈل صوفیہ مرزا پرفراڈ کا مقدمہ، سماعت26 اپریل تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن احسن رضا کی عدالت میں فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا پیش ہوئیں،فاضل جج نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت26 اپریل تک ملتوی کردی۔ماڈل ٹاؤن کچہری فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا گزشتہ روزعدالت میں پیش ہوئیں۔ سمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیہ مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے مدعی شیخ ناصر جاوید کے ساتھ فراڈ کیا تھا،اسکے خلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزمہ صوفیہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے،اس کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔

،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔

 

مزید : علاقائی