عبوری حکم امتناعی کیسوں کو نمٹانے میں عدم دلچسپی کا نوٹس لے لیاگیا

عبوری حکم امتناعی کیسوں کو نمٹانے میں عدم دلچسپی کا نوٹس لے لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے جوڈیشل افسروں کی عدالتوں میں زیر سماعت عبوری حکم امتناعی کیسوں کو نمٹانے میں عدم دلچسپی کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل افسروں کو 30اپریل تک عبوری حکم امتناعی کی تمام درخواستیں نمٹانے کاحکم دے دیا ہے۔سیشن جج نے کی جانب سے تمام جوڈیشل افسروں کو بھجوائے گئے انتباہی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود جوڈیشل افسروں کا کیسزنہ نمٹانا حیران کن ہے ، مراسلے میں تمام جوڈیشل افسروں کو حکم دیا گیا ہے کہ رواں ماہ تمام ججز تیز رفتاری سے کام کریں اور عبوری حکم امتناعی کی تمام درخواستیں نمٹائی جائیں اور عبوری حکم امتناعی کی درخواستیں نمٹا کر کیسز کا صفر تناسب دکھایا جائے ۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس کے پاس 30اپریل تک عارضی حکم امتناعی کا ایک بھی کیس زیر التوا نہ رہے، سیشن جج کے مراسلے میں یہ بھی گہا گیا ہے کہ 30اپریل کے بعد مطلوبہ ہدف پورا نہ کرنے کی صورت میں جوڈیشل افسروں کی جانب سے کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔

مزید :

علاقائی -