ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث 33ملزمان اشتہاری قرار

ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث 33ملزمان اشتہاری قرار

لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شہزاد نے ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث 33ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کاہنہ اور کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا ہے، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں،اس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ فاضل جج نے ملزمان کواشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ملزمان میں شہباز، رشید،سمیع،انور، احسن، ذوالفقار، محمد امجد، تجمل حسین، ارسلان، محسن،محمد الیاس ، محمد عثمان، عاصم ، دلاور عظمت ،اشفاق، بشیر، جاوید علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی