پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3ملزمان پر جرمانہ عائد

پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3ملزمان پر جرمانہ عائد

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث کے روبرو کاہنہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا،پراسیکویشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو کاہنہ کے علاقہ میں پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیاتھا ملزمان سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور بھی برآمد کی جا چکی ہے، جس پرپر پابندی عائد ہے ،ملزمان کے خلاف پتنگ بازی آرڈیننس کی دفعہ 4 کے تحت کارروائی کی جائے ۔

عدالت نے دلائل سننے اور ملزمان کے اعتراف جرم پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...