بینک الفلاح کے نادہندہ کے خلاف 81لاکھ 32ہزار کی ڈگری جاری

بینک الفلاح کے نادہندہ کے خلاف 81لاکھ 32ہزار کی ڈگری جاری

لاہور(نامہ نگار) بینکنگ عدالت نے بنک الفلاح کے نادہندہ بدر انٹرپرائزز کے خلاف 81لاکھ 32ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ۔بینکنگ عدالت کے جج محسن رضا خان نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوے پر سماعت کی۔ بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بدر انٹرپرائزز کے مالک ضیا اللہ نے گھر کی خریداری اور تزئین و آرائش کے لئے بینک سے 2009ء میں ایک کروڑ روپے قرض حاصل کیا اور قرض کے لئے سوئی نادرن آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی میں واقع ایک کنال کا گھر رہن رکھوایا ،بینک ناہندہ سے قرض کی ادائیگی کے لئے 20سال کی اقساط کی شرائط طے پائی تھیں لیکن ڈیفالٹرنے 29لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد ادائیگی روک دی ۔

،اسکے خلاف ایک کروڑ 15لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی جائے، بینک نادہندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بدر انٹرپرائزز کے مالک نے بینک کو قرض سے بھی زیادہ رقم ادا کر رکھی ہے اور اس کا ریکوری کا دعویٰ قابل سماعت نہیں ،اسے خارج کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور اعتراضات سننے کے بعد بینک الفلاح کے نادہندہ بدر انٹرپرائزز کے خلاف اکیاسی لاکھ بتیس ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

مزید : علاقائی