مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 7ملزمان کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ

مہنگی اشیا فروخت کرنے پر 7ملزمان کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 7ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کے روبرو نواب ٹاؤن پولیس نے ملزمان ذوالفقارعلی، شہزاد، رضوان، صاحب دین، وسیم، محمد الیاس اور ندیم کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف پرائس انسپکشن ٹیم نے کارروائی کی تھی،ملزمان سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے اور سرکاری ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی ہوئی تھی،لہذاملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف جرم پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...