فیس بک انتظامیہ کو لاہور انڈرورلڈ پیج چلانے والے نامعلوم ملزموں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

فیس بک انتظامیہ کو لاہور انڈرورلڈ پیج چلانے والے نامعلوم ملزموں کی تفصیلات ...

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ کو لاہور انڈرورلڈ پیج چلانے والے نامعلوم ملزموں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ہارون رشید کابھائی نامور سیاسی شخصیت ہے،فیس بک پر لاہور انڈر ورلڈ کے نام سے پیج پر خواتین کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جبکہ فیس بک پر لاہور انڈر ورلڈ کے نام سے جعلی گروپ بھی بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے مزید دلائل دیئے کہ درخواست گزار کے بھائی کی ذاتی تصاویر ظل شاہ کے جعلی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کر کے سیاسی تشخص کو مسخ کیا جا رہا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ ملزموں کا ڈیٹا فراہم کرنے اورجعلی اکاونٹس کی رجسٹریشن ریکارڈ کی فراہمی کا بھی حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک انتظامیہ کو لاہور انڈرولڈ پیج چلانے والے نامعلوم ملزموں کی تفصیلات فراہم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...