روڈ بلاک ،شراب برآمدگی اور تیز رفتاری کے مقدمات میں 3ملزمان پر جرمانے

روڈ بلاک ،شراب برآمدگی اور تیز رفتاری کے مقدمات میں 3ملزمان پر جرمانے

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے روڈ بلاک ، شراب برآمدگی اور تیز رفتاری کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شریف کے روبرو ٹاؤن شپ پولیس نے ملزمان محمد عظیم، مومن علی اور بلال احمد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد عظیم نے مین روڈ پر رکشہ کھڑا کیا ہوا تھاجس کے باعث ر وڈ بلاک ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہواتھا جبکہ ملزم مومن علی نے ٹاؤن شپ میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلائی،ملزم کو وارڈن کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی تھی اور ملزم بلال احمد سے پولیس نے چیکنگ کے دوران شراب برآمد کی تھی ۔

ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے اعتراف جرم پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید : علاقائی