مشال خان قتل کیس ، سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روکدیا ، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سے وضاحت طلب

مشال خان قتل کیس ، سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روکدیا ، وزیر اعلٰی ...

اسلام آباد(اے این این )سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کو ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانیکی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے؟ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سے وضاحت طلب کر لی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ 80 فیصد تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جلد تحقیقات مکمل کر کے چالان پیش کریں گے۔ آئی جی پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ماتحت عدالت میں مقدمے کی جلد ہدایت جاری کی جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ فکر نہ کریں پوری عدالت اور قوم آپ کے ساتھ ہے، مقدمے میں مکمل انصاف ہو گا ۔کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...