سعودی عرب ،مزید204 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب ،مزید204 پاکستانی بے دخل

ریاض(اے این این) سعودی عرب نے مزید204 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا ۔ میڈیارپوٹ کے مطابق سعودی عرب نے مزید 204 پاکستانیوں کوملک بدر کردیا اور ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ تمام بے دخل ہونے والے پاکستانیوں میں سے 114افراد ایمرجنسی پاسپورٹ جبکہ 90 افراد پاسپورٹ ضبط ہونے کی بنا پر بے دخل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب سینکڑوں پاکستانیوں کی مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بد رکرچکا ہے۔تمام بے دخل کئے گئے پاکستانی ملتا ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...