تفصیلات فراہم نہ کرنے پر چیئر مین سینیٹ کا اظہار برہمی ، سیکرٹری دفاع طلب
اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وزارت دفاع کی جانب سے سبکدوش اعلیٰ فوجی افسران کی مراعات اور پنشن کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کو چوتھی بار موخر کردیا،سیکرٹری دفاع کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیاہے،چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو مذاق نہیں بننے دیں گے،پارلیمنٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے کونسی راکٹ سائنس کار فرما ہے کہ آسان سوال کے جوابات نہیں آئے،سیکرٹری دفاع کو طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے،سیکرٹری دفاع کو قائمہ کمیٹی استحقاق قواعد ضوابط میں جواب دہ بنایا جائے گا،ایک بار پھر وزارت دفاع کی طرف سے پاکستان آرمی،نیوی اور فضائیہ کے میجر جنرل اور اس سے بالا رینک کے افسران کو ان کی سبکدوشی پر دی جانے والی پنشن اور دیگرمراعات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ