بھارت:کھانے پینے کی ابتر صورتحال کا بھانڈا پھوڑنے والا بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر ملازمت سے برطرف

بھارت:کھانے پینے کی ابتر صورتحال کا بھانڈا پھوڑنے والا بی ایس ایف اہلکار تیج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی فوج میں ناقص خوراک اور کھانے پینے کی ابتر صورتحال کا بھانڈا پھوڑنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔تیج بہادر فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرے گا۔بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار تیج بہادر نے بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت پر یقین ہے، امید ہے مجھے انصاف ملے گا، جب آپ سچ بولتے ہیں تو یہ ہی ہوتا ہے، ایسا کئی سال سے ہو رہا ہے، سارے فوجی افسرکرپٹ نہیں کچھ بہت ایماندار بھی ہیں۔لیکن پچاس فیصد فوجی افسرکھانے کی بدترین صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
تیج بہادر

مزید :

علاقائی -