قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل 2017ء قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور

قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل 2017ء قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل 2017 ء قومی اسمبلی میں اتفاق رّائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔بل کے متن میں کہا گیاہے کہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک مفہوم کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دی جائیگی، قرآن پاک کی تعلیم مسلمان طلبا کے لئے لازمی ہو گی۔وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری پر مبارک باد دیتا ہوں، سب کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے، ایوان بھی مبارکباد کا مستحق ہے

مزید :

علاقائی -