پاکستان علماء کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ بارے اجلاس طلب کر لیا

پاکستان علماء کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ بارے اجلاس طلب کر لیا

لاہور(پ ر)پاکستان علماء کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے صفحات کو پاکستان کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے تمام مذاہب اورمسالک کا اہم اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں طلب کرلیا جس میں توہین رسالت وتوہین مذاہب قانون کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا جبکہ توہین رسالت وتوہین مذاہب کے قانون کے تحفظ کیلئے اور توہین رسالت و مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ملک بھر میں مشائخ علماء کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پنجاب شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا قبل ازیں پنجاب شوریٰ کا اجلاس صوبائی صدر شفیع قاسمی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سینئر کارکن حاجی محمد طیب قادری کو پنجاب کا سیکرٹری جنرل بنانے اور مشتاق کی پاکستان علماء کونسل کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کافیصلہ کیاگیااجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف سب سے زیادہ کام پاکستان علماء کونسل نے کیا۔ قبل ازیں پنجاب شوریٰ کے اجلاس میں پیر قاری ادریس قاسمی ،مولانا قاری محمد ادریس ،مولانا اسید الرحمن معاویہ ،مولانا محمد اشفاق پتافی ،حبیب الرحمن عابد، مولانا طاہر عقیل اعوان،مفتی عمر فارق ،میاں راشد منیر ،احسان احمد حسینی،محمد زبیر زاہد ،مولانا محمد احمد مکی،شیخ محمد زوہیب ،چوہدری شبیر گجر،مولانا عزیز الرحمن عثمانی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

طاہر اشرفی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...