سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو گورنر سے آرڈر کرایا جا سکتا ہے : چودھری نثار

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو گورنر سے آرڈر کرایا جا ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے کترا رہی ہے۔ رینجرز کمپنی نہیں جسے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی کیلئے رکھا جائے۔سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی تو وفاقی حکومت اس کے متبادل کے بارے میں سوچے گی۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ رینجرز کی قربانیوں اور کارکردگی کو ہر3ماہ بعد متنازعہ بنایا جاتا ہے،کسی بھی قانون کو انتظامی آرڈ کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا،کراچی کی سیکورٹی پر سندھ حکومت کا کمپرومائز کرنا حیرت انگیز ہے۔اگر سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو وفاقی حکومت اپنے آئینی اور قانون اختیارات استعمال کرے گی۔رینجرز اختیارات کی توسیع کیلئے گورنر سندھ کی جانب سے آرڈ ر بھی جاری کرایا جا سکتا ہے۔

چودھری نثار علی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...