سورج آگ برساتا رہا‘ گرمی سے درجنوں افراد بیہوش

سورج آگ برساتا رہا‘ گرمی سے درجنوں افراد بیہوش

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز بھی سورج آگ برساتا رہا۔ گرمی کے باعث درجنوں افراد بے ہوش ہو گئے اور سینکڑوں گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ گزشتہ روز لاڑکانہ، سبی، فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ روز لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ 50 ،سبی 48 ، ڈی آئی خان 45، فیصل آباد 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیر آکباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویڑن میں شدید گرمی پڑے گی۔

گرمی

مزید : علاقائی