یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ر جسٹرار محمد آصف اور کنٹرولر امتحانات ضیغم نصرت کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے، عدالت نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے شہری عبدالرؤف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار محمد آصف اور کنٹرولر امتحانات ضیغم نصرت کی تعینات میرٹ اور قواعد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی ہے، دونوں اسامیوں کے لئے 13برس کا تجربہ لازمی ہے لیکن دونوں شخصیات کا تجربہ معمولی ہے ،دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے وائس چانسلر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...