شالیمار سٹیل انڈسٹری کی ٹیکس آڈٹ سلیکشن کیخلاف دائردرخواست پر ایف بی آر کو 10دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

شالیمار سٹیل انڈسٹری کی ٹیکس آڈٹ سلیکشن کیخلاف دائردرخواست پر ایف بی آر کو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شالیمار سٹیل انڈسٹری کی ٹیکس آڈٹ سلیکشن کے خلاف دائردرخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 10دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے شالیمار سٹیل انڈسٹری کی ٹیکس آڈٹ سلیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے عدالتی فیصلوں کے خلاف آف درخواست گزار کی آڈٹ سلیکشن کا نوٹس بھجوایا ہے، ہائیکورٹ آڈٹ سلیکشن سے قبل قواعد وضوابط طے کرنے کے فیصلے دے چکی ہے، ان فیصلوں کے باوجود ایف بی آر نے ٹیکس پیئرز کی آڈٹ سلیکشن کے لئے کوئی قواعد و ضوابط طے نہیں کئے ،ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے گئے آڈٹ سلیکشن کے نوٹسز کالعدم کئے جائیں، عدالت نے ایف بی آر کو درخواست گزار کی عرضداشت پر 10دن میں فیصلے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیاہے۔

فیصلہ

مزید : علاقائی