وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر سرکاری ملازم نکلے ، الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر سرکاری ملازم نکلے ، الیکشن کمیشن نے نااہل ...

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی عبد المنعم خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم خان سرکاری سکول ٹیچر ہیں۔ آئین کے مطابق کوئی بھی حاضر سروس سرکاری ملازم عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن نے سرکاری ریکارڈ کو بطور ثبوت درست قرار دیتے ہوئے عبدالمنعم خان کو نااہل قرار دے دیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں درخواست 2013 کے عام انتخابات میں عبدالمنعم خان کے مد مقابل امیدوار شیر عالم خان نے دائر کی تھی ۔ عام انتخابات میں عبدالمنعم خان 10 ہزار 494 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ شیر عالم خان کو 7 ہزار 652 ووٹ ملے تھے۔

مشیر نااہل

مزید : علاقائی