عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کی رہائی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کی رہائی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی عدالت نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے جاسوس کلبھوشن یادو کی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے کلبھوشن یادو کی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔سماعت کے دوران مرکز کے وکیل نے کہاکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔وزارت خارجہ یادو کے معاملے پر اپنی پوری کوشش کررہی ہے اور دونوں ایوانوں نے بھی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔عدالت نے پٹیشن کی کاپیاں میڈیا کو دینے اور اس معاملے کو عدالت سے پہلے عوام کے سامنے لانے پر درخواست گزار پر اظہار برہمی کیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قونصلر رسائی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویانا کنونشن اور بین الاقومی قانون کے تحت ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ۔ مرکز کوعالمی عدالت انصاف کا سہار ا لے کر کلبھوشن کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اسے سزائے موت دینے کے حوالے سے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیلنج کرنا چاہیے ۔

 

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...