فرد جرم عائد کرنے کیلئے راجہ پرویز اشرف کی عدالت طلبی

فرد جرم عائد کرنے کیلئے راجہ پرویز اشرف کی عدالت طلبی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپکو میں437 افراد کو مبینہ طور پر بھرتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو6 مئی کو فرد جرم عائدکرنے کے لئے طلب کرلیاہے،گزشتہ روز راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر پیپکو کے 8سابق افسران عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج سید نجم الحسن بخاری کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے گزشتہ روزمذکورہ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ہے۔نیب پنجاب نے پیپکو میں غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس میں ملوث سابق وزیزاعظم راجہ پرویز اشرف۔سابق سیکرٹری شاہدرفیع سابق چیئرمین محمد سلیم عارف، سابق ڈائریکٹر رزی عباس، وزیر علی بائیو،حشمت علی اور طاہربشارت چیمہ کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے، اس ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف پچھلی تاریخ پر پیش نہیں ہوئے تھے جس عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جو بعد میں وکلاء کے ضمانت نامے داخل کرنے پر واپس لے لئے گئے تھے ۔

مزید : علاقائی