بہترین عالمی ایلیٹ سپیشل فورسز کی فہر ست جاری ، پاکستان کا نمبر دیکھ کر دنیا ہکا بکا رہ گئی

بہترین عالمی ایلیٹ سپیشل فورسز کی فہر ست جاری ، پاکستان کا نمبر دیکھ کر دنیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، دنیا کی بہترین ایلیٹ سپیشل فورسز کی فہرست جاری ہوئی تو پاکستان کا نمبر دیکھ کر پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی جبکہ پاکستانیوں کا سینہ فخر سے پھول گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایلیٹ سپیشل فورسز سب سے بہترین اور سخت تربیت کی حامل فورسز ہوتی ہیں جو کسی بھی ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس میں شامل فوجی وہاں بھی پہنچ جاتے ہیں جہاں عام فوجی نہیں جا سکتا۔ یہ سٹریٹجک ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں اور انتہائی باہمت ریسکیو مشن بھی سرانجام دیتے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک کی افواج نے سپیشل فورسز بنا رکھی ہیں اور اگرچہ ان کی درجہ بندی انتہائی مشکل کام ہے تاہم انکے ماضی کے ریکارڈز کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کو آٹھواں نمبر دیا گیا ہے اور اگر اسکی تاریخ دیکھی جائے تو اس نے یہ پو ز یشن حاصل کر کے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے اور یہ بتا دیا ہے پاک فوج ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ سپیشل سروسز گروپ ان پاکستان (ایس ایس جی) کو اسکی پیشہ وارانہ صلاحیت کے باعث پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور اس میں شامل کمانڈوز سر اور چہرے پر منفرد ماسک پہنتے ہیں۔ اس میں شامل کمانڈوز کو سخت ٹریننگ کرنا پڑتی ہے جس میں 12 گھنٹوں کے دوران 36 میل کا سفر اور 50 منٹ میں 5 میل کا سفر بھی شامل ہے جو مکمل سازو سامان کیساتھ کیا جاتا ہے۔ اکتوبر 09ء میں ایس ایس جی کمانڈوز نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر میں آپریشن کرتے ہوئے طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 40 سے زائد لوگوں کو رہا کرایا۔ نیول سپیشل وار فیئر فورس سپین کو ساتواں نمبر دیا گیا ہے ،اس فورس کو09ء سے جانا جاتا ہے اور یورپ کی چند بہترین سپیشل فورسز میں سے ایک ہے۔ یہ فورس 1952ء میں بنائی گئی کلائمبنگ یونٹ سے بنائی گئی اور پھر اسے ایلیٹ فائٹنگ فورس کا درجہ دیدیا گیا۔ اس فورس میں شمولیت ایک چیلنج سمجھا جاتا ہے اور 70 سے 80 فیصد امیدوار ناکام ہو جاتے ہیں۔جبکہ چھٹا نمبر الفا گروپ روس کا ہے ،یہ فورس دنیا بھر میں پہچان رکھنے والی سپیشل فورس میں سے ایک ہے۔ یہ فورس 1974ء میں کے جی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی اور اب اسکے جدید دور کے گروپ ایف ایس بی کے زیر اہتمام ہے۔اس گروپ کو 02ء میں ماسکو ہوسٹیج کرائسس کے دوران شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس دوران دہشت گردوں کو مارنے کیلئے استعمال کی گئی گیس کے نتیجے میں 120 یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔ نیشنل جیندار میری انٹروینشن گروپ (جی آئی جی این)کو پانچواں نمبر دیتے ہوئے اخبارکا کہنا ہے کہ دنیا کی بہت کم سپیشل فورسز اس گروپ کے مقابل آ سکتی ہیں۔ اس گروپ کو خاص طور پر ایسے حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار کیا جاتا ہے جہاں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ 1973ء سے لیکر اب تک 600 سے زائد افراد کو رہا کروا چکا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس گروپ کے ممبران کے چہروں کی تصاویر جاری کرنا فرانس میں غیر قانونی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گروپ کا سب سے بہترین کارنامہ مکہ میں سعودی فوج کے آپریشن میں مدد کرنا ہے چونکہ غیر مسلم وہاں داخل نہیں ہو سکتے تھے اسلئے اس گروپ کے 3 کمانڈوز نے اسلام قبول کیا اور پھر سعودی فوج کی مدد کی۔اخبار کے مطابق اس فہرست میں چوتھا نمبر اسرائیل کی سپیشل فورسز کا آتا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر برٹش سپیشل ائیر سروس، یو کے نیوی سیل سپیشل بوٹ سروس کا دوسرا نمبر اور امریکی نیوی سیلز کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
ایلیٹ سپیشل فورسز

مزید :

علاقائی -