وفاقی وزیر کی بھانجی کو فلیٹ الاٹ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر چیئرمین واپڈ سے جواب طلب

وفاقی وزیر کی بھانجی کو فلیٹ الاٹ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر چیئرمین واپڈ سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر کی بھانجی کو واپڈا کا فلیٹ الاٹ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر چیئرمین واپڈ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس شجاعت علی خان نے واپڈا کے افسر شوکت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین واپڈا نے میرے فلیٹ نمبر 25 کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے اور اس فلیٹ کو وفاقی وزیر کی بھانجی مسرت گل بٹ کو دے دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر کی بھانجی واپڈا میں ملازم بھی نہیں ہے جبکہ قانون کے مطابق پرائیویٹ افراد کو واپڈا کے فلیٹس الاٹ نہیں کئے جا سکتے، وفاقی وزیر کی بھانجی کو فلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے مجھے الاٹ کیا جائے ۔

جواب طلب

مزید : علاقائی