شام حلب میں پھر بم دھماکہ ، 6افراد ہلاک ، 32زخمی ، متعدد کی حالت تشویشناک

شام حلب میں پھر بم دھماکہ ، 6افراد ہلاک ، 32زخمی ، متعدد کی حالت تشویشناک

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر حلب کے صلاح الدین ضلع میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق صلاح الدین ضلع میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ،شام کے سرکاری حکام نے ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے کسی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل حلب سے ہجرت کرنے والے شہریوں کی بسوں کو خود کش حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 130سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ صلاح الدین حلب کے قدیم شہر کے مغرب میں واقع ایک ضلع ہے جو شامی فوج کے قبضے سے پہلے دسمبر تک باغیوں کے قبضے میں تھا۔ اس سے قبل شام کے فوجی میڈیا نے بتایا کہ چار محصور علاقوں سے ہزاروں شامیوں کے انخلا اور منتقلی کا عمل جاری ہے۔

شام دھماکہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...