آج بڑ فیصلہ آنیوالا ہے ، بینر لگنے پرکسی کو خوفزدہ ہونیکی ضرورت نہیں : مریم اور نگزیب

آج بڑ فیصلہ آنیوالا ہے ، بینر لگنے پرکسی کو خوفزدہ ہونیکی ضرورت نہیں : مریم ...

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان آج 2بجے کا انتظارکریں ،تحریک انصاف کے جھوٹے الز ا مات اور کھوٹے دلائل کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان کی جدوجہد پا کستا ن میں فسادی،انتشاری،جھوٹی سیاست پرمبنی ہے،خان صاحب نے پچھلے 4 سال میں آئینی،قانونی اداروں کی تضحیک کی۔ لو گوں کی پگڑ ی اچھالنے،گالی دینے،انتشارکے علاوہ عمران نے کچھ نہیں کیالیکن اب انکے جھوٹے الزامات اور کھوٹے دلائل کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ عمران خان کو اپوزیشن جماعتوں سے مک مکا کرکے الیکشن ہارنے اور وزیراعظم کو بھکی پاورپراجیکٹ کا فیتہ کانے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا عوام کو پاناما کا نہیں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا انتظار ہے، آج بہت بڑا فیصلہ آنیوالا ہے اگربینرلگ گئے ہیں توخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں،ن لیگ کے کارکنوں نے کوئی بینرزلگائے ہیں توخوف محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کے عوام نے کل چکوال میں وزیراعظم پر اعتماد کا فیصلہ سنادیا اور عمران خان کی فسادی،جھوٹے الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...