فیصلہ کچھ بھی آئے ، عوام میں جائینگے ، پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ ہوگا : تحریک انصاف

فیصلہ کچھ بھی آئے ، عوام میں جائینگے ، پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ ہوگا : تحریک ...
 فیصلہ کچھ بھی آئے ، عوام میں جائینگے ، پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ ہوگا : تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ فیصلہ کچھ بھی آئے، عوام میں جائیں گے، تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا،یہ طے کیا گیا کہ فیصلے کے بعد فوراً اجلاس بلا کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔عمران خان نے فیصلے کے موقع پر کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روکنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف مرکزی قائدین فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کو جلسے کیلئے متحرک ہونے کا حکم دیا گیااور کہا گیا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا تعین اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -