وزیر اعظم نے لیگی کارکنوں کو آج سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

وزیر اعظم نے لیگی کارکنوں کو آج سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نے لیگی کارکنوں کو آج سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ،وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے جاری کی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ کوئی بھی لیگی کارکن سپریم کورٹ یا شاہراہ دستور پر نظر نہیں آنا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کسی قسم کے تصادم سے بچنے کیلئے لیگی کارکنوں کو آج سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے۔ وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے جاری کی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ کوئی بھی لیگی کارکن سپریم کورٹ یا شاہراہ دستور پر نظر نہیں آنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کارکنوں کو پابند کیا ہے کہ کوئی بھی غیرمتعلقہ شخص سپریم کورٹ نہ جائے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...