مسلم لیگ ن آج کا دن ’’قائد سے یک جہتی‘‘کے طور پر منائے گی

مسلم لیگ ن آج کا دن ’’قائد سے یک جہتی‘‘کے طور پر منائے گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج ’’قائد سے یکجہتی‘‘ کا دن منانے کا اعلان کردیا ہے۔ آج سہ پہر 4بجے کے بعد پنجاب بھر میں یک جہتی ریلیاں نکالی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کے لئے ’’قائد سے یک جہتی ‘‘ کا دن قرار دیتے ہوئے آج پنجاب کے تمام اضلا ع میں ’’یک جہتی ریلیاں‘‘ نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ ریلیوں کی قیادت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور چئیرمین کریں گے۔ریلیاں سہ پہر4بجے پنجاب کے تمام پریس کلبز کے سامنے نکالی جائیں گی۔ مسلم لیگی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو نواز شریف کی تصاویر اور جھنڈے لانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ریلیاں

مزید : صفحہ اول