ڈان لیکس کیس ، وزیر اعظم نے مشیر طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ

ڈان لیکس کیس ، وزیر اعظم نے مشیر طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ
 ڈان لیکس کیس ، وزیر اعظم نے مشیر طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے ڈان لیکس کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں وزیراعظم نوازشریف کے مشیر طارق فارطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کافیصلہ کر لیا گیاہے اور انہیں 7روز کے اندر دفتر خارجہ سے ہٹایا جا سکتاہے۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے مبینہ طور پر بغیر اجازت خبر کے مندرجات لکھوائے تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر اتفاق رائے ہو گیاہے اور جلد ہی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور میڈیا کو بھی اس حوالے سے تسلی مل جائے گی۔جس کے بعد اگلے ہی روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اس حوالے سے اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اتفاق رائے کا کہا ہے تو ان سے پوچھا جائے، ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

طارق فاطمی

مزید : صفحہ اول