کلبھوشن کامیڈیکل سرٹیفکیٹ دیا جائے،بھارت

کلبھوشن کامیڈیکل سرٹیفکیٹ دیا جائے،بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این) بھارت نے کل بھوشن یادیوکامیڈیکل سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے اور اس کے اہلخانہ کو پاکستان جانے کی اجازت دینے کامطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر حیدر شاہ کووزارت خارجہ طلب کرکے سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن کے متعلق تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر حیدر شاہ سے درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دیاجائے اوراس کی فیملی کو پاکستان جانے میں مدد کی جائے۔ بھارتی درخواست میں یہ بھی کہاگیاکہ کل بھوشن یادیو کے پاس کیا قانونی آپشنز ہیں تفصیلات دی جائیں، کل بھوشن یادیو کو غیر جانبدار وکیل فراہم کیا جائے اور کیس سے متعلق مکمل ڈیٹا ریکارڈ کیساتھ دیا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کلبھوشن کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
درخواست

مزید :

صفحہ اول -