پاناما کیس ٹوئٹرپر ’’ٹاپ ٹرینڈ ‘‘بن گیا

پاناما کیس ٹوئٹرپر ’’ٹاپ ٹرینڈ ‘‘بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) پاناما کیس سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ٹویٹر‘‘پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی قوم جس بے چینی سے پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے اسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پاناماکیس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس کیساتھ پاکستان سے اوسطاً ہر پانچ سیکنڈ میں ایک ٹویٹ کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ لوگ پانامہ مقدمے کا انتظا ر ایسے کررہے ہیں جیسے یہ کیس انکے خلاف چل رہا ہو ، کوئی ہے کہ بے صبرا ہوا جارہا ہے، کوئی اقتدار کی کرسی کو جنازے سے تشبیہ دے رہا ہے ، ایک صاحب نے اس مقدمے ہی کو سارے مقدمات کی ماں بنادیا ہے، ایک صارف نے لکھاکہ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی، ا یک ٹویٹ کے مطابق چاہے کیس کا فیصلہ کچھ بھی آئے۔۔سیاستدان اپنی دکانیں چمکاتے رہیں گے اور عوام مرتے رہیں گے ، ایک صارف نے کمال خوبی سے پاناما کے فیصلے کو میٹرک کے امتحان سے تشبیہ دی ہے، ایک صارف نے استفسارکیا 20اپریل کو دفتر میں تعطیل ہو گی کے آنا پڑے گا ؟، اگر باس چھٹی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ محفوظ کرلے تو ملازم کیا کرے، ایک صارف نے لکھاکہ اگلے سال سے ایک اور قومی دن منانا پڑے گا۔
ٹاپ ٹرینڈ

Back

مزید :

صفحہ اول -