پیپلزپارٹی کا سندھ میں رینجرزکوپنجاب کی طرز پر اختیارات دینے کافیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکوپنجاب کی طرز پر اختیارات دینے کافیصلہ کرلیا،یہ فیصلہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں کیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو جو پنجاب میں جو اختیارات حاصل ہیں،وہی سندھ میں بھی دیئے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن شیئرنہیں کیا،نوٹیفکیشن کی کاپی کیلئے ہم نے خود پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی فیصلہ