نامور فزیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

نامور فزیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

اسلام آباد (پ ر) پاکستان کے معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان، ڈیفنس فیزII-کراچی میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کے بھائی اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد عثمانی کے برادرِنسبتی تھے ۔مرحوم پاکستان کے معروف فزیشن تھے اور وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے تین بار صدر منتخب ہوئے، انہوں نے تقریباًایک عشرے تک اس ادارے کی خدمات سرانجام دیں،وہ ایک طویل عرصہ تک جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کے میڈیسن کے شعبہ کے سربراہ بھی رہے ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے پہلی بار اس ادارے کا آئین تشکیل دیا اور طریقہ امتحانات میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر کے اسے بین الاقوامی معیار پر لے آئے ۔ مرحوم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی آسانی کیلئے مشرقِ وسطیٰ میں بھی کالج کے امتحانی مراکز قائم کیے ۔ان کی کاوشوں سے کالج کی ڈگریوں کو رائل کالج آف فزیشن انگلینڈنے پہلی بارتسلیم کیا ۔ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی کی طب کے شعبہ میں خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...