جعفرایکسپریس کی ایمن آباد میں ڈی ریلمنٹ، انکوائری کل شروع ہوگی
لاہور(کرا ئم رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلویز 21اپریل سے گوجرانوالہ اور ایمن آباد کے درمیان جعفرایکسپریس کی گزشتہ دنوں ہونیوالی ڈی ریلمنٹ کی انکوائری شروع کریں گے۔انکوائری دو روز تک ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلویز لاہورکے کمیٹی روم میں جاری رہے گی،اگرکوئی شخص اس حادثے کے حوالے سے گواہی دینا یا ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے تو وہ کل 21اورپرسوں 22اپریل 2017کو صبح نوبجے ایف جی آئی آر میاں محمدارشد کے سامنے پیش کرسکتا ہے تاکہ اس حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ڈی ریلمنٹ انکوائری