وزیراعظم نااہل نہیں ہونگے

وزیراعظم نااہل نہیں ہونگے
 وزیراعظم نااہل نہیں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے خوابوں کے لئے مشہور رہنماء4 پیپلز پارٹی نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بارے میں خواب دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نااہل نہیں ہوگے لیکن انہیں جھٹکا ضرور لگے گا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق منظور وسان کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے میں عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ، وہ نامراد ہی رہیں گے۔ وزیر اعظم کو کل جھٹکا ضرور لگے گا لیکن اس کی اتنی شدت نہیں ہوگی جتنا عوام کو توقع ہے۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہی ہوگا

مزید :

صفحہ اول -