ہو سکتا ہے آج معجزہ ہوجائے
اسلام آباد(اے این این )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیر سے نظر آتا ہے کہ ججز ڈبل مائنڈڈ تھے ، ہو سکتا ہے (آج) کوئی معجزہ ہوجائے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہاکہ پاناما ایک مضبوط کیس ہے جس میں ہر ثبوت موجود ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی، فیصلے میں تاخیر سے نظر آتا ہے کہ فاضل ججز بھی ڈبل مائنڈڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے متعلق ماضی کی تاریخ کو دیکھیں تو میری سوچ بالکل صاف اور واضح ہے لیکن ہوسکتا ہے کوئی معجزہ ہوجائے، جسٹس منیر سے انوارالحق تک سپریم کورٹ کے فیصلوں پر جو ردعمل آیا وہ حالات اور تھے جب کہ آج دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے یہاں اب نہ کچھ چھپ سکتا اور نہ ہی کوئی چیز چھپائی جاسکتی۔
خورشیدشاہ