سیاست میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں

سیاست میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں
 سیاست میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نئے کھلاڑی نہیں ، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ پانامہ کیس کا فیصلہ کیا آئے گا اللہ جانتا ہے یا جج جانتے ہیں، ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی ضرورت نہیں، انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک آہنی حوصلے والے فرد ہیں ، وہ ہر مشکل وقت میں پر عزم رہتے ہیں ، وہ ہر لمحے کے لئے منتظر رہتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ آزاد ہے اور ان کی جانب سے جو بھی فیصلہ آئے گا مسلم لیگ (ن) اس کو من و عن تسلیم کرے گی۔گزشتہ رات لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگانے پر ان کا کہنا تھا کہ بینرمیں درج نعرے یوتھ ونگ کے زمانے کے نعرے ہیں۔ ہمارے مخالفین اگر ہمارے قائد اور رہنماؤں کے خلاف زبان درزای کریں گے تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے۔یہ لوگ جتنی شدت سے حملہ کریں گے اتنی شدت سے جواب دیں گے۔ہم اپنے قائد کے ساتھ یک جہتی کر رہے ہیں جو کہ ہمارا جمہوری حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...