فیصلہ تسلیم نہ کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو جائیگی

فیصلہ تسلیم نہ کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو جائیگی
 فیصلہ تسلیم نہ کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو جائیگی

ملتان (آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے،تمام فریقین کو یہ فیصلہ قبول کرنا ہوگا،اگر کوئی فریق فیصلہ قبول نہیں کرے گاتو اسکی سیاست ختم ہوجائے گی،ججز کو سوچ اور ضمیرکے مطابق فیصلہ کرنا ہے،تحریک انصاف کو پانامہ کے فیصلے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا،گزشتہ روز ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں گفتگو میں انکا مزیدکہنا تھا پاناما کیس سیاسی بن چکا ہے، دو نو ں فریقین سمجھتے ہیں ہم سچے ہیں ،فیصلے سے کس کو نقصان پہنچے گا یا فائدہ ہوگا،آج واضح ہوجائیگا، تمام فریقین کا فیصلہ قبول کرنا ہی ملک وقوم کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ پانامہ کے فیصلہ سے تحریک انصاف کیلئے کو ئی بڑاراستہ نہیں نکلے گا اور نا ہی پی ٹی آئی کو پانامہ کے فیصلے سے کوئی فائدہ ہوگا،البتہ پانامہ فیصلے پرعمران خان کو بات کرنے کے مزید مواقع مل جائیں گے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن)لیبرونگ کے عہدیدران سٹی صدر فرحان انصاری کی قیادت میں وفد سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا پاناما فیصلہ ملکی سیاست کا اہم موڑ ہے جو بھی فیصلہ آئے نواز شریف اور عمران خان کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔ پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہو ملک میں جمہوریت کو ری ڈیل نہیں ہونا چاہیے ۔ جمہوری عمل ہر صورت جاری رہنا چاہیے ۔یہی بات ہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔ جمہوری عمل کو مزید مستحکم ہونا چاہیے، اس عمل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جاویدہاشمی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...