چاہے پھانسی ہوجائے، رام مندر بنا کر رہونگی

چاہے پھانسی ہوجائے، رام مندر بنا کر رہونگی
 چاہے پھانسی ہوجائے، رام مندر بنا کر رہونگی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بی جے پی رہنما اوما بھارتی کو اپنے خلاف بابری مسجد کیس کا فیصلہ پسند نہیں آیا ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے پھانسی ہوجائے مگر رام مندر بنا کر رہوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کیطرف سے ایل کے ایڈوانی اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر اوما بھارتی تلملا اٹھی ہیں اور تمام الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ6 دسمبر کو سب کچھ کھلم کھلا ہوا اس دن ایودھیا میں تھی اس میں سازش کی کیا بات ہے۔انتہا پسند ہندو رہنما نے خوش فہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ترنگا لہراتا دیکھنا چاہتی ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو شہید کئے جانے کی سازش میں ملوث ہونے پر اوما بھارتی اور ایل کے ایڈوانی سمیت متعدد بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

اوما بھارتی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...