حج آرگنائزرکے ایک ساتھ رابطے کی وجہ سے معلمین نے مکتبوں کے ریٹ بڑھا دئیے

حج آرگنائزرکے ایک ساتھ رابطے کی وجہ سے معلمین نے مکتبوں کے ریٹ بڑھا دئیے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2017ء کے لیے مکتب حاصل کرنے والے معلمین سے ملک بھر کے حج آرگنائزرکے ایک ساتھ رابطے کی وجہ سے معلمین نے مکتبوں کے ریٹ بڑھا دئیے ،معلین کے ایجنٹ بھی قیمتیں بڑھانے کے لیے میدان میں آ گئے ،سینئر حج آرگنائزر نے ملک بھر کے حج آرگنائزر کو مکتب کے حصول کے لیے فوری رابطوں سے منع کر دیا ان کا کہنا ہے کہ دو دن حج آرگنائزر رابطہ نہیں کریں گے تو معلین ان کے ساتھ خود رابطہ کرنے پر مجبور ہوں گے ،حج آرگنائزر موسسہ جنوب ایشیاء کی طے کردہ قیمت سے زیادہ ادائیگی کسی معلم کو ہرگز نہ کریں ۔

مزید : صفحہ آخر