پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ ہولڈر سے کاغذات لینے کی تاریخ میں 28اپریل تک توسیع

پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ ہولڈر سے کاغذات لینے کی تاریخ میں 28اپریل تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ ہولڈر سے کاغذات لینے کی تاریخ میں 28اپریل تک توسیع کر دی ،وزارت مذہبی امور کے سیکشن آفیسر اظہر اقبال ہاشمی کی طرف سے ملک بھر کے حج آرگنائزر کو جاری کیے ہیں ،سر کلر میں کہا گیا 28اپریل تک FBR-SECPکے NOCسٹیٹ بنک کاNOCجمع کرائیں تا کہ ان کا نام فہرست میں شامل کیا جا سکے ،28اپریل تک کاغذات جمع نہ کرانے والے حج آرگنائزر کے حوالے سے یہ سمجھا جائے گا کہ وہ حج2017ء کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

مزید :

صفحہ آخر -